کوئٹہ،نگران صوبائی وزیر داخلہ میر محمد زبیر خان جمالی نے کہا ہے کہ لیویز فورس کی صو بے میں امن و امان کی بحالی کیلئے گراں قدر خدمات ہیں عوام کی جان و مال کے تحفظ میں غفلت اور کوتاہی ناقابل برداشت ہیں ایمانداری سے فرا ئض منصبی انجام دینے والے لیویز اہلکاران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید رکھتے ہیں کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے اولین فرض کو اسی جذبے کے ساتھ نبھاتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزصوبائی ڈائریکٹریٹ جنرل بلوچستان لیویز فورس کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ نگران صوبائی وزیر داخلہ گزشتہ روز لیویز ڈائریکٹریٹ پہنچے تو ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلو چستان نصیب اللہ خان کا کڑ نے ان کا استقبال کیا بلکہ لیویز کے چاق و چو بند دستے نے انہیں سلامی دی جس کے بعد صوبائی وزیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور اس پر پھول چڑھائے بعد ازاں صوبائی وزیر کو ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نصیب اللہ خان کاکڑ نے ڈائریکٹریٹ میں مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن عبدالغفار مگسی،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس شاہنواز مندوخیل پبلک ریلیشنز آ فیسر محیب ترین بھی تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نصیب اللہ خان کاکڑ نے صوبائی وزیر داخلہ کو لیویز فورس کی کارکردگی و دیگر سے متعلق بتایا اور کہا کہ فورس میں نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کو شعار بنا تے ہوئے محکمے میں معاملا ت کو آگے بڑھایا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے فورس کے آفیسران اور اہلکاران شب و روز کوشاں ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہر صورت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔ ڈائریکٹر ایڈمن عبدالغفار مگسی نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ بلوچستان میں فاصلے زیادہ ہونے کے باوجود بھی لیویز فورس احس طریق سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ لیویز فورس کا طرہ امتیاز ہے انہوں نے لیویز فورس کی افرادی قوت و دیگر بارے میں بھی بتایا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر محمد زبیر خان جمالی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح امن و امان کی بحالی ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کو ئی لمحہ فروگزاشت نہ کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے شہداء ہما رے ہیروز ہیں جنہوں نے فرائض کی انجام دہی میں اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے آ ج فورسز کی قربانی کی بدولت ہی صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی عوام لیویز فورس پر اعتماد کرتی ہے جو کہ نیک شگون ہیں۔لیویز فورس کی صو بے میں امن و امان کی بحالی کیلئے گراں قدر خدما ت ہیں عوام کی جا ن و مال کے تحفظ میں غفلت اور کو تاہی نا قابل برداشت ہیں ایمانداری سے فرا ئض منصبی انجام دینے والے لیویز اہلکاران کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید رکھتے ہیں کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے اولین فرض کو اسی جذبے کے ساتھ نبھاتے رہیں گے۔
Comments are closed.