ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری و دیگر علماء کرام چکھڑا محلہ میں عائشہ مسجد کی سنگ بنیاد کے موقع پر دعا مانگ کر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا افتتاحی تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی عبدالرحمان ابڑو حاجی رحمت اللہ بنگلزئی حاجی عبدالغفور بھنگر .حاجی صحبت خان رڈ عرف بھائی عبداللہ حاجی عبدالحلیم ساسولی. حاجی محمد اکبر جان پرکانی عبدالواحد پرکانی مولا بخش چکھڑا حاجی ننڈو چکھڑا.خلیل احمد وینس . محمد مراد مری. مولانا ابوہریرہ منجھو.مولانا محمد ہاشم رند.حامد خان گولہ.ارشاد علی منگریو.استاد کرم اللہ منگریو قاری محمد ابراہیم سمیت دیگر علماء کرام موجود تھے اس موقع پر علماء کرام سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو مسجد کی اراضی پر قبضے اور مسجد کی تعمیر میں قبضہ مافیا کی جانب سے روڑے اٹکانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی جس پر متعدد بار ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے مسجد کا جائزہ لیا اور تمام صورتحال کو سامنے رکھ کر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی آج الحمدللہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور اس مسجد میں مزید سینکڑوں طلباء دین اسلام کی تعلیمات سے مستفید ہونگے واضح رہے کہ مسجد کی اراضی کو قبضہ مافیا اپنے مفادات میں استعمال کرنا چاہتے تھے مگر نصیرآباد ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اہل محلہ نے مسجد کا تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے اس موقع پر اہل علاقہ اور علماء کرام نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری اور اس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی محنت اور کاوشوں کی بدولت مسجد عائشہ کا کام شروع ہوچکا ہے اور مسجد کی اراضی کو قبضہ ہونے سے بھی بچایا گیا جوکہ خوش آئند اقدام ہے اس سے قبل مسجد کی تعمیرات کرنے سے بھی اہل علاقہ کو روکا جارہا تھا بارشوں کا پانی مسجد میں جمع ہوجاتا تھا اور مسجد میں نماز کی ادائیگی میں بھی سخت مشکلات درپیش آتی تھی مگر اب کافی عرصے کے بعد مسجد کی تعمیرات شروع ہوچکی ہے ہم مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسجد کی تعمیرات میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ جلد از جلد مسجد کی تعمیرات کا کام مکمل کیا جاسکے۔
Comments are closed.