کرچی 31اگست ۔صوبائی سیکرٹری داخلہ سید اعجاز علی شاہ نے آئی جی جیل خانہ جات سے کہا ہے کہ وہ سندھ کی تمام جیلوں کے تربیتی نصاب میں جیل کے عملے کے لیے صنفی حساسیت کی تربیت کو شامل کرنے کی تجویز پیش کریں تاکہ جیلوں میں خواتین قیدیوں کے ساتھ بہتر برتاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ بات انہوں نے آج صبح سینٹرل جیل کراچی میں خواتین جیل کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔انھوں نے مذید کہا کہ تمام جیلوں میں صنفی حساسیت کی تربیت کو دستیاب کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ خواتین کو زیادہ سنگین مسائل سے گزرنا پڑتا ہے جن میں جسمانی، ذہنی اور سب سے بڑھ کر خاندانی مسائل بشمول جیلوں میں پیدا ہونے والے بچے ہیں۔اعجاز علی شاہ نے اپنے دورے کے دوران خواتین قیدیوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سے خود کو آگاہ کیا۔ انہوں نے آئی جی جیل خانہ جات کو خواتین قیدیوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لی۔
Comments are closed.