تفصیلات کے مطابق: آج بروز جمعرات جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات دربار کا انعقاد کیا گیا، جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات پہنچے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کو سلامی دی، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خا ن نے یادگارِ شہدائے پولیس پر پھولوں کو گلدستہ رکھ شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ، پولیس دربار میں ملاکنڈ ریجن کے تمام ڈی پی اوز سمیت پولیس جوانوں نے شرکت کی، دربار میں شریک پولیس جوانوں نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کو درپیش مسائل و جائز عرض معروض پیش کیں، جس پر آر پی او ملاکنڈ نے فوری طور متعلقہ افسران کو حل کرنے کے احکامات جاری کیں۔ انہوں نے دربار میں شریک پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سے لوگوں کے توقعات ہوتے ہیں ، پولیس فورس اپنی فرائض میں شامل تمام ذمہ داریاں،خلوص نیت اور ایمانی جذبے کیساتھ نبھائیں جبکہ اپنے عوام کے ساتھ شائستگی اور محبت بھرے رویئے کیساتھ پیش آئیں تاکہ ان کے دلوں میں اپنے پولیس کے بارے میں احترام کا رشتہ اور احساس موجود ہو،انھوں نے کہا کہ پولیس جرائم کے روک تھام،سماج دشمن اور علاقے میں آمن کو نقصان پہنچانے والے عناصر اور منشیات کے قبیح دھندے میں ملوث مافیاز کیخلاف اپنی کاروائیاں مزید تیز کرے تاکہ سماج کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی مکمل سرکوبی کی جاسکیں اور جرائم و برائیوں سے ایک پاک معاشرہ پلے پولے،ار پی او کا مزید کہنا تھا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کی شکایات کا مکمل اور اطمینان بخش ازالہ کیا جائے اور مقدمات کی تفتیش میں ہر لحاظ سے میرٹ،انصاف اور شفافیت کا خیال رکھا جائے جبکہ تھانوں میں موجود پولیس عملہ بہتر سروس ڈیلیوری کیلئے اپنی کار کردگی بہتر بنائے،آر پی او نے ملاکنڈ ریجن کے پولیس افسران و جوانان کے مسائل کے حل اور انکی ترقیوں کے معاملات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جوانوں کے ویلفئیر پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اُن کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کئے جائینگے،امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ پولیس جوانوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں، ہیلمٹ جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، پولیس فورس ایک ڈسپلن فورس ہیں جس پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہیگا، اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں کو توصیفی اسناد و نقد انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ ڈیوٹی میں غفلت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
Comments are closed.