گلگت(پ ر)معاون خصوصی برائے واٹر منیجمنٹ و ائیریگیشن حسین شاہ نے یکم نومبر یوم آذادی گلگت بلتستان کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے شہداء اور غازیوں نے قربانیاں دے کر اس خطے کو آذاد کروایا

گلگت(پ ر)معاون خصوصی برائے واٹر منیجمنٹ و ائیریگیشن حسین شاہ نے یکم نومبر یوم آذادی گلگت بلتستان کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے شہداء اور غازیوں نے قربانیاں دے کر اس خطے کو آذاد کروایا ہم آج اس موقع پر جنگ آزادی کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کا خصوصی طور پر منانے کا مقصد یہی ہے کہ ہم بطور پاکستانی مملکت پاکستان اور گلگت بلتستان کو پر امن بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ انہوں مے کہا غیور اور زندہ قومیں اپنے غازیوں اور شہیدوں کو کھبی بھول نہیں سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یکم نومبر 1947 جشن آزادی گلگت بلتستان کے تمام نامور و گمنام غازیوں اور شہیدوں کو سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ فلسطین کے مسلمانوں کو بھی جلد صہیونوں کے ظلم بربریت سے آزادی ملے گی اور دنیا میں حق اور سچ کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی فتح ہوگی۔

Daily Askar

Comments are closed.