محکمہ خوراک کی جانب سے آٹا مافیا اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ، صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام اضلاع میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، گلگت شہر میں خفیہ زرائع سے ملنے والی اطلاعات پر ضلعی پولیس گلگت نے کنوداس کے علاقے میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر مدنی فلور ملز کے تھیلوں میں پیک کیے گئے سبسڈی والے آٹے کے 53 تھیلے (20 کلوگرام) ضبط کر لیے۔ محکمہ خوراک کے اہلکار نے سٹی تھانہ گلگت کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ آٹا مقامی/سبسڈی والا (95 فیصد پیسنے والا) تھا۔ محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق ضلع گلگت میں سبسڈی والے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ سیکریٹری خوراک عثمان احمد نے اس سلسلے میں احکامات جاری کرتے ہوئے محکمے کے زمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ بلیک مارکیٹنگ اور آٹا سمگل کرنے میں ملوث افراد کسی رعایئت کے مستحق نہیں۔ ان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
Comments are closed.