سندھ حکومت نے ’’سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام‘‘ کی تاریخ میں 8نومبر تک توسیع کر دی

6

کراچی۔ 31 اکتوبر  :سندھ حکومت نے ’’ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام‘‘ کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔جمعہ کومحکمہ زراعت سندھ کے ترجمان کے مطابق اب کاشتکار 8نومبر 2025تک رجسٹریشن کروا کر اسکیم کے تحت دی جانے والی سبسڈی سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

محکمہ زراعت سندھ کے ترجمان نے کہا کہ تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ گندم کے کاشتکاروں کو رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنا اور انہیں کھاد کی فراہمی کے حکومتی پروگرام سے مستفید کرنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کاشتکار اپنی رجسٹریشن مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ انہیں ڈی اے پی اور یوریا کھاد رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ ’’ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام‘‘ کے لیے رجسٹریشن کی ابتدائی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025مقرر تھی، جسے اب بڑھا کر 8 نومبر 2025کر دیا گیا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.