محکمہ صحت لسبیلہ کے تعاون سے  پی ایچ سی گلوبل کی جانب سے گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا آغاز

اوتھل31 دسمبر(رپورٹ-عزیز یوسفزئی): محکمہ صحت لسبیلہ کے تعاون سے  پی ایچ سی گلوبل کی جانب سے گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا آغاز کردیا۔ بیسک ہیلتھ یونٹ (BHU) یونین کونسل سکن میں پہلے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میل اور فیمل ڈاکٹرز نے مختلف بیماریوں کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔ جبکہ میڈیکل کیمپ میں ذہنی کمزوری کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے۔ اس موقع پر PHC گلوبل کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر لسبیلہ ڈاکٹر نثار احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت لسبیلہ کے تعاون سے PHC گلوبل کی جانب سے گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں 60 میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے پہلا کیمپ ہم نے BHU سکن میں لگایا جہاں پر ٹوٹل 383 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 131 مرد اور 252 خواتین شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 60 میڈیکل لگائے جائیں۔

Web Desk

Comments are closed.