تھانہ صدر کوٹ ادو میں اغواء برائے تاوان کیس کا ڈراپ سین۔ 5 لاکھ تعاون کی رقم مانگنے والا اغواء کار خود مغوی ہی نکلا

 

کوٹ ادو 31 دسمبر(رانا شاھد محمود خاں): تھانہ صدر پولیس نے دس دن میں ٹیکنالوجی کی مدد سے مغوی برآمد کر لیا۔ تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود محمد طارق نامی شخص نے قرض داروں سے تنگ آ کر اپنے ہی اغواء کا ڈارمہ رچا دیا اغواء ہونے والے طارق نے اپنے ہی والد سے 5 لاکھ رقم کا تقاضا کرتے ہوئے 50000 کی رقم ایزی پیسہ بھی منگوا لی تھانہ صدر پولیس نے مغوی کی لوکیشن حاصل کرتے ہوئے راولپنڈی سے برآمد کر لیا، وقوعہ کی اطلاع پر صدر پولیس حرکت میں آ گئی ایس ایچ او صدر کوٹ ادو اکبر چانڈیہ نے ٹیکنالوجی کی مدد سے مغوی طارق کی لوکیشن حاصل کرتے ہوئے مغوی کو راولپنڈی سے برآمد کر کے والد کے حوالے کر دیا جہاں مغوی نے اطراف کیا کہ قرض داروں کے پیسے ادا کرنے کیلئے اسںے اغواء کا جھوٹا بھانہ بنایا تھا،

Web Desk

Comments are closed.