خیرپور پولیس کی سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ

 

خیرپور 31 دسمبر (نمائندہ عسکر): خیرپور پولیس کا ضلع میں 233 پولیس مقابلے ہوئے جس میں مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 548 سے زائدخطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیے

10 ڈاکوؤں کو ہلاک جبکہ 98 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، اس کہ علاوہ 46 خطرناک ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے سامنے سرینڈر کیا۔

سال 2023 کے دوران خیرپور پولیس نے مختلف مقامات پر بروقت کارروائیاں کرکہ 45 خواتین کو سیاح کاری (کارو کاری) کے الزام میں قتل ہونے سے بچایا۔

خیرپور پولیس نے مختلف مقامات پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے نسوانی آواز میں 27 افراد کو اغوا ہونے سے بچایا اور 15 گمشدہ بچوں کو ان کے ورثاء سے ملایا۔

سال 2023 کے دوران مختلف جرائم ڈکیتی, چوری, اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث متعدد ڈاکوؤں کے گروہ کو گرفتار کیا گیا جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ سمیت چوری شدہ مال برآمد کیا گیا جو اصل مالکان تک پہنچایا۔

خیرپور پولیس نے ایک سال کے دوران سائلین کی جانب سے مختلف معاملات و مسائل کے متعلق تقریباً 10500 دس ہزار پانجھ سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں میرٹ و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پہ حل کیا گیا

اشتہاری، مفرور اور سہولتکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن

رواں سال 2023 میں ضلع خيرپور میں مختلف مقدمات میں مطلوب 836 اشتھاری، اور 805 روپوش ملزمان گرفتار ہوئے اور انہیں عدالتی کارروائی کے بعد جیل بہیج دیا گیا جو خیرپور پولیس کو قتل, ارادہ قتل , ڈکیتی, چوری, نقب زنی و دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے، اس کہ علاوہ پولیس نے کارروائی کرکے ڈاکوؤں کے 10 سھولتکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اسنیچنگ چوری میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور مسروقہ پراپرٹی کی برآمدگی

مختلف ڈکیتی/ چوری کی وارداتوں میں ملوث 174 گروہ کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے

ضلع سے چھینی گئیں گاڑیاں دیگر مسروقہ پراپرٹی نیسلے ملک پیک 470 کارٹن مالیت تقریباً 70,00,000 ستر لاکھ سے زائد اور ادویات 700 کارٹن مالیت 20 ملین، 95 سولر پلیٹس مالیت تقریباً 25,00,000 پچیس لاکھ روپے، 10 بیٹریاں مالیت 130,000 روپے، 28 تولہ سونا مالیت تقریباً 60,00,000 ساٹھ لاکھ روپے، 40 مال مویشی مالیت تقريبًا 42,00,000 بیالیس لاکھ روپے، 28 تولا سونا مالیت تقریباً 55,00,000 پچھپن لاکھ جو ضلع کے مختلف علاقوں سے چھینی و چوری کی گئیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔

بغیر لائسنس رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن خیرپور پولیس نے سال 2023 میں کاروائیاں کرکہ بغیر لائسنس اسلحہ کے 419 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے 30 کلاشنکوف، 09 رائفل 52 بندوق / رپیٹر، 368 پسٹل، 8275 گولیاں, 144 کارتوس اور 18 میگزین برآمد کیے گئے

سوشل کرائیم کے خلاف کریک ڈاؤن 245 جواریوں کو گرفتار کرکے 35 مقدمات درج کئے گئے، جبکہ87 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکہ ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، اور ملزمان کہ قبضے سے 01 کلو 200 گرام آفیم، 193 گرام ہیروئین، 319 کلو گرام چرس، 915 کلو گرام بھنگ، 1500 بوتلیں شراب، 334 لیٹر کچہ شراب، 10 کلو 500 گرام آئیس، 2800 کلو گرام گٹکہ ماوہ و مضر صحت چھالیہ اور 2500 سے زائد پیکٹس نشہ آور سوپاریاں برآمد کیا گیا۔

منشیات/ گٹکہ سے بھرے 08 کاریں، 01 ڈاٹسن، اور 01 مزدا، سمیت 10 گاڑیوں کو چالان کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

_مسروقہ 18 کاریں، 485 موٹرسائیکلیں، 06 ٹریکٹر ٹرالی.05 ٹرالر، 05 ڈاٹسن، 08 کارگو لوڈر برآمد کی گئیں جو اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔ ضلع بھر میں سرچ / کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں 255 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور متعدد گاڑیوں پے 550 سی آر پی سی کہ تحت کارروائیاں کی گئیں۔

Web Desk

Comments are closed.