پشاور میں نیو ائیر نائٹ کے پر امن انعقاد اور شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل

پشاور31 دسمبر(نمائندہ عسکر): نیو ائیر نائٹ کے پر امن انعقاد اور شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے ،سکیورٹی پلان کے مطابق دوہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،سی سی پی او سید اشفاق انور نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطر نیوائیر نائٹ کے موقع پر کالے شیشوں والی گاڑیوں اور مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے سمیت اندرون شہر میں بھی مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں کی گئی ہے، تاکہ شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد کی کڑی نگرانی کو ممکن بنایا جا سکے، اسی طرح اہم اور حساس مقامات پر بکتر بند اور اے پی سی گاڑیاں بھی تعینات کی گئی ہیں،

شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے بکتر بند گاڑیاں بھی حساس مقامات پر موجود رہے گی جبکہ ایس سی یو، آر آر ایف، اے ٹی ایس، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، ابا بیل سکواڈ،سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ لوکل پولیس کے جوان بھی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے، جبکہ جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں

سی سی پی او سید اشفاق انور نے تمام ڈویژن میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اورسپیشل ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ر کھنے کی ہدایت کی ہے اور سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہو ئے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو بر قرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،

سی سی پی او سید اشفاق انور نے نیوائیر نائٹ کے موقع پر شہر کے تمام مذہبی عبادت گاہوں اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے سا تھ ساتھ نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کی روک تھام اور اوباش لڑکوں کے خلاف قانونی کاروائی کے تحت بلا تفریق کاروائیوں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مشتبہ افراد پر بھی کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے ،

Web Desk

Comments are closed.