جماعت اسلامی نے امیدواران انتخابی میدان میں اتار دئیے، قوم اپنا فرض پور ا کرے ملک میں مہنگائی کی شرح میں خوفناک اضافہ 40 فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے جا چکی ہے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی بیڈ گورننس نے عوام کو مایوس اور معیشت کابیڑا غرق کر دیا ہے،امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کا انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف پروگرامات سے خطاب
لاہور 31 دسمبر (نمائندہ عسکر): امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حل صرف اور صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ ہم بر سر اقتدار آکر ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کریں گے اور غریب عوام کی زندگی کو آسان بنائیں گے۔جماعت اسلامی ہی ملک کو حقیقی معنوں میں کرپشن سے پاک، محب وطن اور ایماندار قیادت فراہم کر سکتی ہے۔ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کیا ہے۔جماعت اسلامی صاف شفاف اور ایماندار قیادت انتخابی میدان میں اتار دی ہے، اب قوم کا فرض ہے کہ وہ ہمارے امیدواران کو کامیاب کروائے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 48فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔دن بدن عوام کی زندگی مشکل سے مشکل ترین ہوتی چلی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم کے بعد اب نگران حکومت نے عوام کے جذبات کو بری طرح مجروع کیا ہے۔ تینوں ادوار میں کوئی ایک وعدہ بھی ایسا نہیں ہے جس کو پورا کیا ہو۔عوام کو گمراہ کرنے والوں کا انجام قریب ہے۔ان کہا کہنا تھا کہ قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا درست نہیں۔ملک کے حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں۔ملک کے اندر افراتفری اور انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ ملک و قوم کو پہلے ہی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ موجودہ نگران وزیر اعظم سمیت ماضی کے حکمرانوں کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں۔ کفایت شعاری کا درس دینے والے شہباز شریف حکومت کے 25وزرا کے غیر ملکی دوروں پر 6کروڑ 52لاکھ روپے خرچ ہوئے۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان آج جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی بیڈ گورننس کا بنیادی ہاتھ ہے۔تینوں جماعتوں نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
Comments are closed.