فیصل آباد چلڈرن ہسپتال ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس، صدارت سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نےکی

فیصل آباد 31 دسمبر(نمائندہ عسکر): چلڈرن ہسپتال ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے  کی۔ کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ویڈیو لنک کے  ذریعے  شرکت کی۔ اجلاس میں  ہسپتال کے  بجٹ کے  امور اور مریضوں  کے  علاج معالجہ کے  حوالے  سے  تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ہسپتال کے  اوپی ڈی پر مریض بچوں  کو فراہم کی جانے  والی ادویات،مشینری کی ورکنگ حالت اور ڈاکٹرز وسٹاف کے  حوالے  سے  گفتگواورہسپتال میں ایم اینڈ آر کے  کام فوری شروع کرانے  پر زوردیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد نے  چلڈرن ہسپتال کے  لئے  بجٹ کی فراہمی،بیڈز کی تعداد میں اضافہ،اوپی ڈی پر مزید سہولیات کی فراہمی کے  لئے  آگاہ کیا اور کہا کہ ہسپتال کو بے  بی وارمرز بھی درکار ہیں ۔ انہوں  نے  کہا کہ چلڈرن ہسپتال کی مسلسل انسپکشن کر کے مریض بچوں  کو علاج معالجہ کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ درپیش مسائل کا تیز رفتار ازالہ ترجیح اور اس ضمن میں  صوبائی سطح سے  تعاون بھی درکار ہے ۔

Web Desk

Comments are closed.