کوئٹہ۔ 31 دسمبر(نمائندہ عسکر): نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر چلڈرن ہسپتال بھی موجود تھے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال ایک اٹانمس باڈی ہے اور اٹانمس باڈی بغیر بورڈ اف گورنرز کے نہیں چلتا ہے اور یہ ایک غیر قانونی امر ہوگا انہوں نے سختی سے کہا کہ بورڈ اف گورنر فل فور بنا دیا جائے صوبائی وزیر صحت نے چلڈ رن ہسپتال کی عمارت کی توسیع کےحوالے سے سائٹ کا بھی دورہ کیا چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے اور ہسپتال مریضوں کا رش کا نہیں اٹھا پا رہا صوبائی وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہسپتال کے تو سعی منصوبے کے حوالے سے اعلی سطح پر حکومت سے بات کر ینگے انہوں نے ایم ار ائی مشین انسٹال کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی جبکہ ہسپتال میں سٹی سکین کئی مہینوں سے نامکمل پڑا تھا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت دی جبکہ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چونکہ یہ ایک انسٹیٹیوٹ ہے اور یہاں پر کافی پوسٹ گریجویٹ سٹوڈنٹس ہیں اور ہاؤس افیسرز ہیں یہاں پر انہیں ایجوکیشن دینے کا مناسب انتظام ہونا چاہئے وزیر صحت کا او پی ڈی، وارڈز، مختلف سیکشنز، ریڈیالوجی کا دورہ، تمام متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا، ہسپتال صاف تھا، عملہ اچھی طرح سے تیار تھا چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسٹاف اور ڈاکٹروں کو مکمل یونیفارم میں ہونا چاہئے تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ڈاکٹروں اور عام لوگوں کا فرق معلوم ہو سکے سی ای او چلڈرن ہسپتال نے ہسپتال کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور ہسپتال کے آپریشنل مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
Comments are closed.