بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا گوادر میں پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے  تحت زیر تعمیر جی ڈی اے  پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال کا دورہ

گوادر 31 دسمبر (نمائندہ عسکر): بیجنگ میں  تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے  اتوار کو گوادر میں  پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے  تحت زیر تعمیر جی ڈی اے  پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرٹنڈنگ انجینئر جی ڈی اے  شے  آصف غنی نے  سفیر کو ہسپتال سے  متعلق آگاہی فراہم کی۔ چیئرمین گوادر پورٹ ا تھارٹی پسند خان بلیدی بھی ہمراہ تھے ۔ پاکستانی سفیر نے  اس موقع پر اظہار خیال کرتے  ہوئے  کہا کہ یہ ہسپتال چینی عوام کی جانب سے  پاکستانی عوام کیلئے  ایک عظیم تحفہ ہے  اور دونوں  ملکوں  کے  درمیان بے  مثال دوستی کی نشانی ہے ۔ جی ڈی اے  پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اور جدید طبی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے ۔ صحت کے  اس مرکز میں  لوگوں  کو عالمی معیار کے  بہترین علاج مفت فراہم ہوں  گی۔ انہوں  نے  اس منصوبے  کو دو ملکوں  کے  درمیان تعلقات کو بڑھانے  اور صحت کی خدمات میں  مدد فراہم کرنے  کا ایک بڑا قدم قرار دیا۔ جو کہ گوادر و بلوچستان کے  عوام کے  دلوں  میں  چینی عوام کی محبت و قربت میں  اصافہ کا سبب بنے  گا۔ ہسپتال اگلے  سال آپرشنل ہو کر خدمات کی فراہمی شروع کر یگا۔ جس سے  علاقے  میں  صحت کی بہترین سہولتیں  دستیاب ہوں  گی۔

Web Desk

Comments are closed.