کلاشنکوف کا دور ختم ہوا ہے دنیا کو فتح کرنے کے لئیے جدید ٹیکنالوجی پہ دسترس حاصل کرنا ہوگا۔علم کے ساتھ تربیت لازمی عنصر ہے تربیت کے بغیر علم بے معنی ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ

گلگت 31 دسمبر (نمائندہ عسکر): معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ کلاشنکوف کا دور ختم ہوا ہے دنیا کو فتح کرنے کے لئیے جدید ٹیکنالوجی پہ دسترس حاصل کرنا ہوگا۔علم کے ساتھ تربیت لازمی عنصر ہے تربیت کے بغیر علم بے معنی ہے۔ میرٹ صرف سرکاری اداروں بھرتیوں میں نہیں زندگی کے ہر شعبے ضروری ہے۔
نیو بیکن پبلک سکول بسین میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کلاشنکوف کا زمانہ ختم ہوچکا ہے کلاشنکوف سے تو دہشت گردی تو کی جاسکتی ہے لیکن دنیا کو فتح نہیں کیا جاسکتا ہے۔دنیا کو فتح کرنے کے لیے علم و حکمت اور جدید ٹیکنالوجی پہ دسترس حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت گاڑی کے دو پہیے ہیں ہم نے کوالٹی ایجوکیشن پر تو توجہ دی لیکن تربیت کو نظر انداز کردیا جس کی وجہ سے معاشرے میں جرائم بڑھ گئے تربیت کے بغیر علم بے معنی ہے صرف علم ہی کافی ہوتا تو ظاہر جعفر اور نور مقدم کے پاس بڑی بڑی ڈگریاں تھیں ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرکے اسکے سر سے فٹبال کھیلا تھا۔

معاون خصوصی نے افسوس کا اظہار کیا کہ گلگت میں سائبر کرائم کیسز کا ہونا لمحہ فکریہ ہے ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا یہ سب تربیت کی کمی کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ایکٹ کے ذریعے ریگولائز کیا جائے گا جس کے لئے باقاعدہ کٹیگریز بنائی جائینگی۔ معاون خصوصی نے بجلی کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال تک 36 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔ جس سے سردیوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں واضح کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا دیامر کی سب سے اہم ضرورت تعلیم کی ترقی ہے حکومت اس پر توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے وعدہ کیا کہ جلد بسین کا تفصیلی دورہ کرکے بنیادی مسائل کو وزیر اعلی تک پہنچایا جائے گا تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر گلگت بلتستان حکومت کے سابق ترجمان فیض اللہ فراق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مطلب کردار سازی’ اٹھنے بیٹھنے میں فرق کرنا ہے۔ رویہ اور اخلاقیات سے پڑھے لکھے انسان کا پتہ چلتا ہے۔ معاشرے میں امن و سکون اور تعمیر و ترقی سے ہی تعلیم کی ترقی معلوم ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کو پھیلنا عظیم کارنامہ ہے جی بی کے مردو خواتین نے ہر محکمے اور محاذ میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ جی بی کا ملک میں بہت زیادہ احترام ہے بہت قربانیاں اور پوٹینشل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی ذہنیت سے باہر نکنا ہوگا ہے ہائیرڈ وار سے نکل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ریسورسز کو خطے کی ترقی کیلئے صرف کرنا ہے۔

اس موقع پر نیو بیکن سکول بسین کے پرنسپل محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے بورڈ امتحانات میں دوسری پوزیشن اور 18بچوں نے اے پلس گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے لیپ ٹاپس اور شلڈز تقسیم کئے۔ تاکہ وہ مذید محنت و لگن سے پڑھائی کر سکیں تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں شیلڈ اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ طلباء و طالبات نے ٹیبلوز بھی پیش کر کے خوب داد وصول کی۔

Web Desk

Comments are closed.