کوئٹہ 31 دسمبر(نمائندہ عسکر): بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) میں لکھا کہ متحدہ عرب امارات کی رہائش 2009 سے میرے پاس ہے۔ میں نے اس کے بعد سے دو الیکشن لڑے ہیں اور ایم پی اے اور ایم این اے کی نشستیں جیتی ہیں۔
سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ اس بار فرق صرف اتنا ہے کہ مجھے قومی اسمبلی اور تمام فورمز پر بلوچستان کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا جا رہاہے۔ اس پرکوئی پچھتاوا نہیں ہے، ان سے اس سے بدتر کی توقع ہے۔ ان کا مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسمبلی میں میری آواز کو روک سکتے ہیں لیکن مجھے عوام میں کیسے روکیں گے؟ میں پوری طرح تیار ہوں۔
Comments are closed.