کراچی۔ 31 دسمبر (نمائندہ عسکر): امن وامان کے حالات پر کنٹرول اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں ڈکیت،کریمنلز,دہشت گردوں کے خلاف کیئے جانیوالے موثر اور مربوط ایکشن کے دوران رواں سال 29دسمبر تک سندھ پولیس کے21جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کو سندھ پولیس کی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جرائم کے خلاف پولیس کی موثر حکمت عملی،ریسپانس اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں سندھ کی مختلف پولیس رینجز میں 3158پولیس مقابلوں کے دوران 1726جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ ہوا۔کراچی،
حیدرآباد،میرپور خاص،شہیدبینظیر آباد،سکھر اورلاڑکانہ پولیس رینج کے مختلف اضلاع و مقامات پر پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونیوالے پولیس مقابلوں اور چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 19803 ڈکیت/ملزمان،93دہشت گرد،08ٹارگٹ کلرز،28نوٹیفائیڈ ڈکیت،26ہائی وے ڈکیت،38 اغوا کاروں سمیت26914مفرور جبکہ16135اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔پولیس مقابلوںاورچھاپہ مار ایکشن کے دوران278ڈکیت/کریمنلز،3 دہشت گرد،4 نوٹیفائیڈ ڈکیت،3 ہائی وے ڈکیت،ایک اغوا کار ہلاک ہوا۔رپورٹ میںمزکورہ دورانیئے میں کراچی پولیس رینج کے مختلف اضلاع میں1080پولیس مقابلوں میں10449ملزمان،ایک دہشت گرد، ایک ٹارگٹ کلر، ایک نوٹیفائیڈ ڈکیت،20 ہائی وے رابرز،23 اغوا کار جبکہ 1515اشتہاری اور 9090مفرور ملزمان گرفتار ہوئے
جبکہ شہر بھر سے 1005جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔حیدرآباد پولیس رینج کے مختلف اضلاع میں 330پولیس مقابلوں میں11,5502 اغوا کار جبکہ 2058اشتہاری اور 4239مفرور ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ شہر بھر سے 253جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیاہے ۔میرپورخاص رینج کے مختلف اضلاع میں ایک پولیس مقابلے اورچھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 1269ملزمان جبکہ 192اشتہاری اور 783مفرور ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ شہر بھر سے 36 جرائم پیشہ گروہوں کا ختمہ کیا گیا۔شہیدبینظیرآبادکے مختلف اضلاع میں 231پولیس مقابلوںاورچھاپہ مار ایکشن کے دوران 508 ملزمان،ایک نوٹیفائیڈ ڈکیت،3 ہائی وے رابرز جبکہ698اشتہاری اور 2674مفرور ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ شہر بھر سے37جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔
سکھر پولیس رینج کے مختلف اضلاع میں 632پولیس مقابلے اورچھاپہ مار ایکشن کے دوران987ڈکیت/کریمنلز،2 نوٹیفائیڈ ڈکیت،3 ہائی وے رابرز،1962 اشتہاری اور3273مفرور ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ شہر بھر سے 253جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کیا۔لاڑکانہ پولیس رینج کے مختلف اضلاع میں 879پولیس مقابلوںاورچھاپہ مار ایکشن کے دوران 921ڈکیت/ملزمان،23 نوٹیفائیڈ ڈکیت،4 اغوا کارجبکہ9710اشتہاری اور 6855مفرور ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ شہر بھر سے 142جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے کانٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کی جرائم کے خلاف صوبائی سطح پر کارروائیوں کے نتیجے میں ہونیوالے 5پولیس مقابلوں میں 167ڈکیت/کریمنلز،87 دہشت گرد،7 ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوئے جبکہ ان مقابلوں میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سندھ بھر میں ہونیوالے پولیس مقابلوں,جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کے نتیجے میں کراچی میں 129ڈکیت/کریمنلز،ایک دہشت گرد،3 ہائی وے رابرز، حیدرآباد میں 17ڈکیت/کریمنلز،شہید بینظیرآباد میں 9ڈکیت/کریمنلز،سکھر میں83ڈکیت کریمنلز، ایک نوٹیفائیڈ ڈکیت جبکہ لاڑکانہ میں 40ڈکیت/کریمنلز اور 3نوٹیفائیڈ ڈکیت ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مزکورہ دوارنیئے میں سندھ پولیس کی تمام رینجز میں گرفتار و ہلاک ڈکیت/کریمنلز،نوٹیفائیڈ ڈکیت/دہشت گردوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر6.569کلو دھماکہ خیز مواد،4 راکٹ،124 ہینڈ گرنیڈز،93211 کی تعدادمیں ایمیونیشن،9714پستول/ریوالور/مازر،186رائفلیں،554شاٹ گنز/ریپیٹرز،202 ایس ایم جیز/کلاشنکوف،3 ایم پی فائیو،11 عدد جی تھری رائفلیں،2 عدد ایل ایم جی اورایک اینٹی ایئر کرافٹ گن برآمد ہوئی۔
پورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال ،29,دسمبر تک سکھر،گھوٹکی،کشمور اور شکارپور کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوئوں کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں ہونیوالے 188پولیس مقابلوں میں 364ڈاکوئوں کو مجموعی طور پر گرفتار کیا گیا جن میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیئے جانیوالے 136ڈاکو شامل ہیں۔ان گرفتاریوں کے نتیجے میں 52 ڈکیت گینگ کا خاتمہ بھی ممکن ہوا جبکہ پولیس مقابلوں کے دوران 40ڈاکو ہلاک بھی ہوئے۔کچہ آپریش کے دوران 1883اشتہاری اور 1549مفرور ملزمان بھی گرفتار کیئے گئے۔رواں سال 363دنوں میں سندھ پولیس نے اینٹی اسمگلنگ اقدامات کے تحت 1737مقدمات میں 2087ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 21265 کلو گرام چھالیہ،3727.427کلو گرام گٹکا،مین پوری،528377 لیٹرز ایرانی ڈیزل،3388.829 کلوگرام منشیات،3948 دیگر اشیائ،305 وہیکلز،کھاد کی 19900اور چینی کی 1600بوریاں برآمد کیں جنہیں بعدازاں کسٹم و دیگر اداروں کے حوالے کیا گیا۔
سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران 11038پولیس چھاپوں کے نتیجے میں 12870 ایف آئی آرز کے تحت 15609 منشیات فروشوں کو باقاعدہ گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 10620 لیٹر غیرملکی،368587 لیٹر مقامی شراب،131.072کلو گرام افیون،14142.9 کلو چرس/حشیش،10822.5 کلوگرام بھنگ،152.214 کلو گرام ہیروئن اور 91.316کلوگرام آئس برآمد کی گئی ۔علاوہ ازیں رواں سال کے 363 دنوں میں سندھ پولیس نے گٹکاماوا مافیا کے خلاف صوبائی سطح پر کریک ڈائون کرتے ہوئے 10925ایف آئی آرز درج کرکے 13952 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 2224647 کلو گرام گٹکا اورمین پوری برآمد کی ہے جبکہ پولیس ایکشن کے نتیجے میں گٹکاماوا بنانیوالے 297کارخانوں/فیکٹریز کا بھی خاتمہ ہوا۔
Comments are closed.