نیاسال ملک کی ترقی ، استحکام اور امن کا سال ثابت ہوگا، گورنر پنجاب

لاہور۔31دسمبر (نمائندہ عسکر): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سال نوکی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نیا سال سب کے لیے مبارک ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ یہ سال ملک کی ترقی ، استحکام اور امن کا سال ثابت ہوگا۔ فلسطینی عوام کے لیے بھی دعا ہے کہ ان مصائب اور مشکلات ختم ہوں ۔ نئے سال کے آغاز پر یہ بھی دعا ہے کہ آزادی کی خاطر کئی صدیوں سے قربانیاں دینے والی کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا خاتمہ ہو اور انہیں بھی آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہو۔

Web Desk

Comments are closed.