سابق وزیراعظم شہباز شریف کی ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت

لاہور۔31دسمبر (نمائندہ عسکر): سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے ساتھی حملے میں محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے اتحاد کی قوت اور سکیورٹی فورسز کی طاقت سے پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی،مولانا فضل الرحمن کو نشانہ بنانے کا مقصد پاکستان میں انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہے، دہشت گرد پاکستان اور پاکستانیوں کے دشمن ہیں، قوم کو مل کر اس دشمن کو مٹانا ہوگا۔

Web Desk

Comments are closed.