اسلام آباد۔31دسمبر (نمائندہ عسکر): سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مولانا فضل الرحمن پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مولانا حملے میں محفوظ رہے۔یہاں جاری بیان میں سپیکر نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سپیکر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر حملہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے۔واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کر کے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
Comments are closed.