> وفاقی محتسب اعلٰی کے آفیسر محمد کاشف رند سے صحافیوں کی ملاقات، اعزاز ملنے پر مبارکباد
`1 جنوری 2026
تفصیلات مطابق خضدار کے صحافی دانش مینگل` اور بشیر احمد رئیسانی` نے وفاقی محتسب اعلیٰ کے آفیسر محمد کاشف رند` سے ملاقات کی اور انہیں حال ہی میں اسلام آباد میں ملنے والے خصوصی ایوارڈ پر دلی مبارکباد` پیش کی ملاقات میں عوامی مسائل ادارہ جاتی کارکردگی اور خضدار میں وفاقی محتسب کے کردار پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا یاد رہے کہ محمد کاشف رند`کو وفاقی محتسب اعلیٰ کی جانب سے ان کی نمایاں کارکردگی، دیانت داری اور عوامی خدمت کے اعتراف میں اسلام آباد میں خصوصی ایوارڈ` سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی مسلسل محنت، مخلصانہ طرز عمل اور فرض شناسی کا عملی ثبوت ہے جس نے نہ صرف ادارے بلکہ شہریوں میں بھی ان کیلئے احترام میں اضافہ کیا ہے محمد کاشف رند کو خضدار میں تعینات ہوئے تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم اس مختصر مدت میں انہوں نے بالخصوص متوسط اور غریب طبقے کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں ان کی تعیناتی کے بعد وفاقی محتسب کا دفتر خضدار میں مظلوم اور بے آواز شہریوں کے لیے امید کی کرن بن کر ابھرا ہے ان کی کاوشوں کے نتیجے میں نادرا سے متعلق شناختی کارڈ اور رجسٹریشن کے پیچیدہ مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئی جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق افراد کے اندراج شکایات کے ازالے اور شفافیت کو یقینی بنانے میں بھی مؤثر کردار ادا کیا گیا۔ اسی طرح معذور افراد کو پاکستان بیت المال سے ان کا جائز حق دلانے کے لیے متعدد کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا،علاوہ ازیں محمد کاشف رند نے مختلف سرکاری محکموں میں اقرباپروری بدانتظامی اور عوامی مسائل میں کوتاہی پر نہ صرف سخت نوٹس لیا بلکہ ذمہ دار افسران سے جواب طلبی بھی کی، جس سے سرکاری نظام میں بہتری اور عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ محمد کاشف رند جیسے افسران نہ صرف اداروں اور اس کرسی کا وقار بلند کرتے ہیں بلکہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی محمد کاشف رند اسی جذبے کے ساتھ خضدار کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
وفاقی محتسب اعلٰی محمد کاشف رند نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ دراصل خضدار کے عوام کے تعاون اور اعتماد کا ثمر ہے اور وہ مستقبل میں بھی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.