رکن قومی اسمبلی میرخان محمد خان جمالی کی بم دھماکے کی شدید مذمت
کوئٹہ، 30 ستمبر 2025
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
رکن قومی اسمبلی میرخان محمد خان جمالی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
میرخان محمد خان جمالی نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں معصوم جانوں کا ضیاع ناقابلِ برداشت ہے اور دہشت گردی کی ایسی حرکتیں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں بلکہ ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ایم این اے نے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں اور پوری قوم ان قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہون۔
⭐ سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہا گیا
Comments are closed.