مہمند: ایف سی کے پی نارتھ اور مقامی والی بال ٹیم کے درمیان دوستانہ میچ

2

مہمند کے علاقے گلونو میں ایف سی کے پی نارتھ اور مقامی والی بال ٹیم کے درمیان ایک شاندار دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا۔

اس میچ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینا اور صحت مند تفریح کے مواقع عام کرنا تھا۔ کھیل کے دوران ایف سی کے کھلاڑیوں اور مقامی ٹیم نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ اور مضبوط ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

یہ دوستانہ مقابلہ باہمی احترام، مثبت سوچ اور کمیونٹی شراکت داری کا عملی نمونہ بن گیا۔ مقامی نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ میچ دیکھا اور کھیلوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

علاقہ کے عوام کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف امن و امان کے قیام میں مددگار ہیں بلکہ کمیونٹی کے دل جیتنے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا بھی ذریعہ ہیں۔

علاقائی عمائدین اور مقامی افراد نے ایف سی کے پی نارتھ کے اس اقدام کو سراہا اور نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف متوجہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

Web Desk

Comments are closed.