بلوچستان انٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول 2025 کے دوران یونیورسٹی آف تربت اور میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے درمیان ایک سنسنی خیز فٹبال میچ کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ وقت میں دو، دو گول اسکور کیے۔میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ہوا، جس میں یونیورسٹی آف تربت نے زبردست مقابلے کے بعد میر چاکر خان رند یونیورسٹی کو 7-8 گول سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔
اس کامیابی پر یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر، اساتذہ اور طلبہ نے ٹیم کے کھلاڑیوںاوریونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کو دلی مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہناتھاکہ یہ کامیابی نہ صرف کھلاڑیوں کی مہارت اور ٹیم ورک کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یونیورسٹی کی جانب سے کھیلوں کے فروغ، نظم و ضبط اور صحت مند مقابلے کے کلچر کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھی عکاس ہے۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Comments are closed.