کوئٹہ کی ترقی بلوچستان کی مجموعی پیشرفت کی بنیاد ہے، سید امان شاہ

4

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ/کراچی: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کا آغاز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہوتا ہے، اس لیے شہر کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ وہ مقامی تاجروں اور بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس کا مقصد کوئٹہ میں کاروباری ماحول کی بہتری، بلدیاتی خدمات کی جدید بنیادوں پر تنظیمِ نو اور شہری مسائل کے پائیدار حل کی تلاش تھا۔ تاجروں نے ٹریفک جام، تجاوزات، سیوریج نظام، صفائی ستھرائی، سکیورٹی اور بازاروں میں سہولیات کی کمی سمیت متعدد چیلنجز سے آگاہ کیا۔

بلدیاتی نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ عوام اور تاجروں کے ساتھ اپنا رابطہ مزید بہتر بنائیں گے اور متعلقہ محکموں کو فعال کرتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔ سید امان شاہ نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت میں ریلیف اور بحالی کے اقدامات میں تیزی لائی جائے اور تاجروں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئٹہ کی ترقی بلوچستان کی معاشی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ حکمت عملی کے تحت شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں گے۔

Web Desk

Comments are closed.