بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیدیوں کے اہلخانہ کی ملاقاتیں جیل قوانین اور قانونی طریقہ کار کے مطابق ہی ہو سکتی ہیں، رانا ثناءاللہ

5

اسلام آباد۔5دسمبر :وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیدیوں کے اہل خانہ کی ملاقاتیں جیل قوانین اور قانونی طریقہ کار کے مطابق ہی ہو سکتی ہیں۔جمعہ کوایوان بالا میں اپوزیشن رکن سینیٹر مشال اعظم کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے نکتہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی ملاقات اس صورت میں نہیں ہو سکتی ،اگر اس سے عوامی نظم و ضبط متاثر ہونے یا بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہو۔رانا ثنائ اللہ کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنانا چاہتی ہے تو انہیں چاہیے کہ پہلے اپنی قیادت سے مشاورت کرکے واضح ہدایات حاصل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت بات چیت کے ذریعے آگے بڑھتی ہے اور وزیراعظم کی جانب سے ماضی میں بھی اپوزیشن رہنماﺅں کو پارلیمنٹ میں بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی دعوت دی جا چکی ہے۔

Web Desk

Comments are closed.