فیصل آباد۔ 07 دسمبر :وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ افواج پاکستان کی بدولت ملک آج آزاد، محفوظ اور دشمن کے ہر وار کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کو قوم کی قربانیوں کا اندازہ ہونا چاہیے اور ایسی منفی آوازوں کو عوامی سطح پر مسترد کرنا لازمی ہے۔اتوار کویہاں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو نئے عہدے کا ملنا پاک فوج کی پیشہ ورانہ کامیابیوں اور غیر معمولی خدمات کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو بھارت کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا فوج نے انتہائی جرات اور مہارت کے ساتھ جواب دیا اور دشمن کو بھرپور پیغام دیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنقید کرنیوالوں کو سوچنا چاہیے کہ اگر پاکستان کی فوج نہ ہو تو دشمن ملک اس خطے میں کس طریقے سے اپنی مرضی مسلط کرتا کیونکہ تاریخ گواہ ہے اور تقسیم سے پہلے مسلمانوں کے ساتھ دشمنی پر مبنی رویہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی جانیں، اپنے مستقبل اور اپنے خاندانوں کی خوشیاں قربان کرتے ہیں تاکہ قوم اطمینان اور سکون سے زندگی گزار سکے اور اسی قربانی کے نتیجے میں آج پاکستانی شہری محفوظ ہیں۔ وفاقی وزیر نے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے کو چار سے چھ لین کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس پراجیکٹ پر اگلے سال کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے فیصل آباد گٹ والا سے لاہور جانے والی سڑک کی جلد تعمیر کی بھی یقین دہانی کرائی
Comments are closed.