کورولا اور مہرآن کاروں میں انڈین گٹکا و گٹکا مٹیریل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں
کورولا اور مہرآن کاروں میں انڈین گٹکا و گٹکا مٹیریل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار
ٹھٹہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شیخ اسماعیل چڑہائی کے مقام پر کورولا کار نمبر BGW-254 اور مہرآن کار نمبر ARX-762 سے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق کارروائی ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جھرک انسپکٹر بھادر خان جمالی بمعہ اسٹاف نے کی۔ دوران تلاشی کورولا کار سے 5170 پڑیاں انڈین سفینا گٹکا جبکہ مہرآن کار سے 40 کلو گٹکا مٹیریل اور 300 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت حبیب اللہ ولد عبداللہ لاشاری، محمد اعظم ولد محمد اشرف لاشاری (رہائشی لیاری کراچی) اور سردار علی ولد غلام محمد کریڑو (رہائشی ضلع جامشورو) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف تھانہ جھرک پر گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا و مین پڑی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.