انسپکٹر جنرل آف پولیس لاڑکانہ نے شکارپور میں 11 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا سخت نوٹس لیا 

1

( عسکر انٹرنیشنل رپورٹ)
لاڑکانہ، 08 ستمبر :
ڈسٹرکٹ شکارپور کے تھانہ جاگن ایٹ ہمایوں کی حدود، گاؤں امیر بخش بکھرانی میں 11 سالہ رابعہ بنگلانی کے ساتھ دکاندار کی مبینہ زیادتی کی خبر پر DIGP لاڑکانہ، جناب ناصر آفتاب نے فوری اور سخت نوٹس لیا۔

ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ سے فوری رابطہ کیا گیا اور متاثرہ بچی کا میڈیکل کروانے کے ساتھ واقعے میں ملوث ملزم کو قانون کے شکنجے میں فوراً لانے کے احکامات جاری کیے گئے۔

ایس ایچ او تھانہ جاگن ایٹ ہمایوں کے مطابق، متاثرہ بچی کی دادی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 35/2025، دفعہ 376(iii) کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

DIGP لاڑکانہ نے واضح کیا کہ پولیس ہر ممکن قدم اٹھائے گی تاکہ متاثرہ بچی کے انصاف کو یقینی بنایا جا سکے اور ملزم کو قانون کے مطابق فوری گرفتار کیا جائے۔

Web Desk

Comments are closed.