قمبر شہدادکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد
(عسکر انٹرنیشنل رپورٹ)
قمبر شہدادکوٹ، 08 ستمبر
ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ، ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن، انسپکٹر طفیل احمد احمدانی اور عملے نے دوران چیکنگ قبو روڈ نزد کرم خان پمپ عبدالرحمٰن عرف رحمان اللہ کھوسو کو گرفتار کر کے 250 گرام چرس اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی۔ ملزم کے خلاف FIR#182/2025، دفعہ 9(i)3(a) سندھ CNS ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.