حاجی علی مدد جتک کو قائمہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب، لیویز اور فرانزک ایجنسی کے قوانین پر غور
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 8 ستمبر 2025: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کو بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و قبائلی امور و پی ڈی ایم اے کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان لیویز فورس اور بلوچستان فرانزک سائنس ایجنسی کے مسودہ قوانین 2025 پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ فرانزک ایجنسی کے قیام سے تفتیشی عمل میں بہتری اور جرائم کی سائنسی بنیادوں پر شفاف تحقیق ممکن ہو گی۔
Comments are closed.