لندن یونیورسٹی نے پاکستانی ماہرِ ثالثی قیصر نواب کو اسٹوڈنٹ وائس چیمپئن مقرر کر دیا

12

عسکر انٹرنیشنل اسپیشل رپورٹر
لندن، 8 اکتوبر

لندن یونیورسٹی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرِ ثالثی (ADR) اور تربیت کار جناب قیصر نواب کو تعلیمی سال 2025-26 کے لیے اسٹوڈنٹ وائس چیمپئن کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

قیصر نواب اس وقت یونیورسٹی آف لندن میں قانون کے طالبِ علم ہیں اور ساتھ ہی پیکٹالیـکسس (Pactalexis) کے پارٹنر اور ہیڈ آف ٹریننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پیکٹالیـکسس ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو قانونی تعلیم، ثالثی، اور مشاورت کے شعبوں میں معیار اور جدت کو فروغ دیتا ہے۔

یونیورسٹی کے سرویز اینڈ اسٹوڈنٹ وائس ٹیم کے تحت دیے جانے والے اس اعزاز کا مقصد ایسے طلبہ کو نمایاں کرنا ہے جو عالمی طلبہ برادری کی نمائندگی اور تعلیمی شمولیت کو فروغ دینے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہوں۔

قیصر نواب کو ان کی قانونی بصیرت، پیشہ ورانہ تجربے، اور تنازعات کے حل میں عالمی مہارت کے باعث منتخب کیا گیا۔ وہ اسٹوڈنٹ وائس گروپ میں بین الاقوامی طلبہ کی آواز کے طور پر شرکت کریں گے اور یونیورسٹی کی پالیسی سازی اور تعلیمی خدمات میں بہتری کے لیے کردار ادا کریں گے۔

اپنے بیان میں قیصر نواب نے کہا:

> “میں اس اعزاز پر بے حد شکر گزار ہوں۔ بطور طالبِ علمِ قانون اور ماہرِ ثالثی، میرا یقین ہے کہ بامقصد مکالمہ مثبت تبدیلی کی بنیاد ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ دنیا بھر کے طلبہ کی آوازیں مؤثر طور پر سنی جائیں اور عملی اقدامات میں ڈھل سکیں۔”

قیصر نواب کی قیادت میں پیکٹالیـکسس قانونی تعلیم، ثالثی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کی خدمات لندن یونیورسٹی کے اس وژن سے ہم آہنگ ہیں جو شمولیت، تعاون، اور عالمی برادری کی شرکت پر مبنی ہے۔

Web Desk

Comments are closed.