لاہور: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور ڈیپارچر لاؤنج میں امیگریشن اور روانگی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے
امیگریشن سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آف لوڈنگ کے معاملات میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے مسافروں کی سہولت اور امیگریشن کے عمل میں آسانی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عملے سے گفتگو بھی کی اور مسافروں کے مسائل فوری حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بہترین امیگریشن سروس کی فراہمی ایف آئی اے کی اولین ترجیح ہے اور امیگریشن پراسس میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت
برداشت نہیں کی جائے گی۔
دورے کے دوران انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز پر اسٹاف کی کارکردگی، نظم و ضبط اور مجموعی انتظامات کا معائنہ بھی کیا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت کی کہ غیر قانونی امیگریشن اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کی روک تھام کیلئے سخت اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.