قلات میں فائرنگ سے استاد اور کمسن بیٹا جاں بحق، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

5

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

قلات، 8 دسمبر — قلات کے علاقے خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چوبدار کے استاد غلام سرور زہری اور ان کا 10 سالہ بیٹا محمد اکرام جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت بچہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ استاد کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے اور واقعے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ غلام سرور زہری براہوی اکیڈمی پاکستان کے ایگزیکٹو ممبر بھی تھے اور ممتاز ادبی شخصیات کے رشتہ دار تھے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے، جس میں ذاتی دشمنی اور ٹارگٹ کلنگ کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.