خاران میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس،  منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

4

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

خاران، 8 دسمبر — صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں خاران کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں BSDI فیز-II، سڑکوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات، بلدیاتی خدمات، پبلک سیفٹی اور سولرائزیشن منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر نے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کی سخت نگرانی کی ہدایت کی۔

ڈی سی سومرو نے کہا کہ پانی، تعلیم، پولیس پوسٹوں کے قیام اور فلڈ پروٹیکشن جیسے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں اور BSDI فیز-II سے سروس ڈیلیوری مزید بہتر ہوگی۔

Web Desk

Comments are closed.