🔴 ٹاپ بریکنگ نیوز
لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت — پاک فوج نے بھارت کے 77 ڈرونز مار گرائے
🔴 ٹاپ بریکنگ نیوز
لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت — پاک فوج نے بھارت کے 77 ڈرونز مار گرائے
اسلام آباد —
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان نے دشمن کے اب تک 77 بھارتی ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے، جو کہ بھارت کی مسلسل اشتعال انگیز کارروائیوں کا بھرپور اور منہ توڑ جواب ہے۔
ذرائع کے مطابق:
-
8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے تھے۔
-
گزشتہ رات سے لے کر آج دوپہر تک مزید 48 بھارتی ڈرونز تباہ کیے گئے۔
-
دشمن کی طرف سے ڈرونز کے ذریعے کی جانے والی فضائی دراندازیوں کو مؤثر دفاعی حکمتِ عملی سے ناکام بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر محاذ پر دشمن کی جارحیت کا جرات مندانہ اور مؤثر جواب دے رہی ہے، اور بھارت کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی فضائی، زمینی اور سرحدی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
Comments are closed.