شہداء کمپنسیشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیر صدارت اہم اجلاس
شہداء کی فہرست میں مزید پولیس اہلکاروں کو شامل کرنے کی منظوری
شہداء کمپنسیشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیر صدارت اہم اجلاس
شہداء کی فہرست میں مزید پولیس اہلکاروں کو شامل کرنے کی منظوری
نصیرآباد، 9 مئی 2025 — ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت شہداء کمپنسیشن سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈی ایس پی سرکل، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی، سی ٹی ڈی افسران، ایم ایس ڈیرہ مراد جمالی، سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس محمد قاسم ڈومکی، پی ایس منظور شیرازی سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دورانِ فرائض جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو شہید کا درجہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر دو کیسز زیر غور لائے گئے:
-
ذوالفقار علی (کانسٹیبل، ڈسٹرکٹ پولیس) — تمام قانونی و انتظامی تقاضوں کو مکمل طور پر مدنظر رکھتے ہوئے انہیں شہداء کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
-
ایک اہلکار (سی ٹی ڈی) — ان کے کیس کے بارے میں مزید کارروائی کے لیے ایس پی نصیرآباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے، جس پر آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
اجلاس کے شرکاء نے اس فیصلے کو شہداء کے لواحقین کے لیے ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ان کے مالی و قانونی مسائل میں کمی آئے گی بلکہ ان کی قربانیوں کا باقاعدہ اعتراف بھی کیا جائے گا۔
Comments are closed.