قومی اسمبلی پاکستان کی لائبریری میں کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لیے قائم کیے گئے “کشمیر کارنر” کا باقاعدہ افتتاح معزز سپیکر قومی اسمبلی نے کیا۔

4

اسلام آباد:
قومی اسمبلی پاکستان کی لائبریری میں کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لیے قائم کیے گئے “کشمیر کارنر” کا باقاعدہ افتتاح معزز سپیکر قومی اسمبلی نے کیا۔

یہ *اہم اور علامتی اقدام چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون کی مسلسل، سنجیدہ اور مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جو طویل عرصے سے پارلیمانی سطح پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔*

افتتاحی تقریب میں *کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں خصوصی شرکت کی۔*

اس موقع پر * *کنونیر غلام محمد صفی** نے *سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، حکومتِ پاکستان اور چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں کشمیر کارنر کا قیام نہ صرف مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا* بلکہ یہ اس بات کا واضح ثبوت بھی ہے کہ ریاستِ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی سے نبھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی، وابستگی اور غیر متزلزل حمایت کا عملی اظہار ہے اور عالمی برادری کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک زندہ انسانی، اخلاقی اور بین الاقوامی انصاف کا مسئلہ ہے جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اس وقت دنیا کے بدترین فوجی محاصرے میں ہے جہاں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، غیر قانونی گرفتاریاں، اظہارِ رائے اور میڈیا پر پابندیاں، گھروں کی مسماری اور خواتین و بچوں پر مظالم روز کا معمول بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری نوجوان PSA اور UAPA جیسے کالے قوانین کے تحت بغیر کسی مقدمے اور عدالتی کارروائی کے قید ہیں، جو عالمی انسانی حقوق، جنیوا کنونشنز اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

آخر میں کنونیر حریت کانفرنس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حریت قیادت پاکستان کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا اقوامِ متحدہ سے تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دلوانے تک اپنی سیاسی، سفارتی اور عوامی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی، جبکہ قومی اسمبلی میں “کشمیر کارنر” کا قیام کشمیری عوام کے حوصلے بلند کرنے، عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مسئلہ کشمیر کو ایک مرتبہ پھر عالمی ایجنڈے پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی *رانا قاسم نون نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کشمیر کارنر کا افتتاح اقوامِ عالم، اسلامی ممالک اور انسانی حقوق کی تمام تنظیموں کو یہ باور کرانے کے لیے ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو چکا ہے* ، اور جب تک یہ *بنیادی تنازع کشمیر* اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچتا، *جنوبی ایشیا میں دیرپا اور پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا* ۔ انہوں نے کشمیری شہداء، اسیرانِ حریت، حریت قیادت اور کارکنان کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جائز، منصفانہ اور اصولی جدوجہدِ حقِ خودارادیت کی حمایت اس کے حصول تک پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کو مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ، دوٹوک اور اصولی موقف اپنانے پر شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی قیادت کا یہ واضح مؤقف کشمیری عوام کے حوصلوں کو تقویت اور ان کی جدوجہد کو عالمی سطح پر نئی توانائی فراہم کر رہا ہے۔
تقریب میں وفاقی وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری, سنیر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی ،محمود احمد ساغر،شیخ عبدالمتین ،مزمل ٹھاکر،عبدالحمید لون اور سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ بھی شامل تھے

Web Desk

Comments are closed.