جمعیت علماء اسلام کے وفد کی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سے ملاقات
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 08 دسمبر 2025 — جمعیت علماء اسلام کے ایک وفد نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد کی قیادت حاجی قاسم خلجی نے کی جبکہ سیٹھ اجمل، حاجی ظفر اللہ، عبدالحکیم بازنی اور کلیم اللہ ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے مختلف مسائل اور تحفظات سے صوبائی الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا۔ علی اصغر سیال نے وفد کی بات غور سے سنی اور بلدیاتی انتخابات کے شفاف، منظم اور مؤثر انعقاد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صوبے میں پُرامن اور قابلِ اعتماد بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامی و تکنیکی امور پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔
Comments are closed.