- اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے افغانستان، پاکستان اور قطر میں سرگرم ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کو ختم کر دیا۔ کارروائی کے دوران 5 کلو ہیروئن اور میتھ ایمفیٹامائن سے متاثرہ کپڑا برآمد کر کے اہم
ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ یہ نیٹ ورک افغان سپلائرز سے منشیات پاکستان لاتا اور فضائی و بحری راستوں سے خلیجی ممالک میں تقسیم کرتا تھا۔ مزید
تحقیقات اور کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے این ایف بین الاقوامی تعاون کے ذریعے منشیات کے خاتمے اور پاکستان میں ایک محفوظ
معاشرہ قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
Comments are closed.