سٹی پولیس تھانہ استامحمد کے حدود جان کالونی میں مسلح افراد نے خطرناک ڈاکو دوست محمد عرف دوسو ببر ڈکیت کے بھائی نسیم عرف جانی ببر کو ان کے گھر جان کالونی کے دروازے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا
استا محمد۔ نمائندہ عسکر انٹرنیشنل
سٹی پولیس تھانہ استامحمد کے حدود جان کالونی میں مسلح افراد نے خطرناک ڈاکو دوست محمد عرف دوسو ببر ڈکیت کے بھائی نسیم عرف جانی ببر کو ان کے گھر جان کالونی کے دروازے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسو ببر نے اہنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک ماہ قبل خان کوٹ پولیس تھانہ کے حدود میں موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران مری قبائل کے نوجوان کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران گولی مار کر زخمی کیا جو آج زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد دوسو کے بھائی جانی ببر کو ان کے گھر جان کالونی میں گھر سے باہر بلا کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے بروقت اطلاع ملنے پر سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او عبدالرؤف جمالی موقع واردات پر پہنچے لاش کو سول ہسپتال استامحمد لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔
Comments are closed.