ٹھٹہ پولیس کا کامیاب آپریشن، خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

1

خصوصی رپورٹ
ٹھٹہ:13 ستمبر. تھانہ ٹھٹہ کی حدود 22 آر ڈی بھری شیدی موری کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد پریل ولد محمد جاوید ابڑو کے نام سے ہوئی ہے، جو اصل رہائشی لاڑکانہ اور حالیہ رہائشی شاہ لطیف کالونی مکلی بتایا جاتا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق، گرفتار ملزم تھانہ مکلی، گھارو اور دہابیجی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، رہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ریوالور بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی شناخت گمشاد ولد پٹھان پنھور اور شکور ولد موریو خاصخیلی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کی ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔

گرفتار زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Web Desk

Comments are closed.