سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، اپوزیشن نے کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا

3

اسلام آباد، 13 اکتوبر 2025:
سہیل آفریدی 90 ووٹ حاصل کر کے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔ ان کا انتخاب صوبے کی سیاسی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کارروائی کو غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیا۔ اپوزیشن کے عدم شرکت کے باوجود سہیل آفریدی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی کامیابی سے خیبر پختونخوا میں سیاسی استحکام، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی بہبود کے منصوبوں پر توجہ میں اضافہ متوقع ہے۔

Web Desk

Comments are closed.