عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 13 اکتوبر 2025 (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ):
پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد اور کاربن مارکیٹ کے فروغ کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ جرمن حکومت کے تعاون سے جاری پروگرام SPAR6C کے تحت کاربن مارکیٹ کے انتظامی، مالیاتی اور گورننس فریم ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ہم آہنگی، سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلام آباد میں جرمنی کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن، محترمہ ہیلین پوسٹ، گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ (GGGI) اور UNEP-CCC کے نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں پاکستان کے کاربن مارکیٹ کے قواعد، قیمتوں کے نظام، اور شفاف حکمرانی کے اصولوں کو مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا:
> “کاربن مارکیٹ صرف کریڈٹ کی خرید و فروخت نہیں بلکہ ماحولیاتی اقدامات کی منصفانہ قدر کا تعین ہے تاکہ ہر کم شدہ ٹن گیس کا فائدہ براہِ راست عوام اور معیشت تک پہنچ سکے۔”
SPAR6C پروگرام کے تحت یہ شراکت داری پاکستان کو کلائمیٹ فنانس کے حصول، اختراع کے فروغ، اور نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹریبیوشنز (NDCs) کے اہداف پورے کرنے میں مدد دے گی۔
ماہرین کے مطابق، یہ اقدام پاکستان میں شفاف، قابلِ اعتماد، اور عالمی معیار کی کاربن گورننس کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے
Comments are closed.