ککری گراؤنڈ میں پاک اسپورٹس فٹبال کلب کی شاندار فتح، کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر تعریف

چیف ایگزیکٹو رئیس خان اور دیگر معزز مہمانوں کی شرکت، فٹبال کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کراچی، 13 اکتوبر —
آل کراچی شہید اکبر ناگوری و شہید عبداللہ ناگوری یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2025 کے موقع پر ککری گراؤنڈ لیاری میں ہونے والے دلچسپ میچ میں پاک اسپورٹس فٹبال کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ینگ پی آئی بی فٹبال کلب کو 2–0 سے شکست دی۔

میچ کا آغاز زبردست جوش و خروش کے ساتھ ہوا، دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، تاہم پاک اسپورٹس کلب کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑی انزالہ نے اپنی شاندار فٹ ورک اور اسٹرائیکنگ صلاحیتوں کی بدولت دونوں گول اسکور کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آر کے اسپورٹس مینجمنٹ رئیس خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ ثاقب وحید مہمانِ اعزاز تھے۔ پاک اسپورٹس کے دیگر عہدیداران میں جنرل سیکریٹری نوید بلوچ، صدر داد محمد، نائب صدر فدا بلوچ، چیئرمین عدنان عبدالصمد، وائس چیئرمین لطیف چاچو اور نوید باگی بھی شامل تھے۔

شرکاء نے پاک اسپورٹس فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور فٹبال کے فروغ و ترقی کے لیے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رئیس خان نے کہا کہ:

> “لیاری میں فٹبال کا جنون اور جذبہ قابلِ فخر ہے۔ پاک اسپورٹس کلب کے نوجوان کھلاڑی اس کھیل کی اصل روح کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔”

Web Desk

Comments are closed.