حاجی علی مدد جتک نے پیپلز پارٹی کے رہنما تکری مراد جتک کے صاحبزادے داؤد جتک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے پیپلز پارٹی کے رہنما تکری مراد جتک کے صاحبزادے داؤد جتک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ داؤد جتک ایک باصلاحیت اور بااخلاق نوجوان تھے، جن کی اچانک وفات سے خاندانِ جتک سمیت پورا علاقہ غمگین ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مراد جتک اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ک اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے۔اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
Comments are closed.