سردار عبدالرحمن کھیتران کی خصوصی ہدایت پر فتنہ الخوارج کی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی گئی
بارکھان13 اکتوبر ۔ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا سردار عبدالرحمن کھیتران کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن بارکھان کے وائس چیئرمین خان خیرو خان کی قیادت میں فتنہ الخوارج کی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شہریوں، سماجی کارکنوں اور طلباءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاءنے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین خان خیرو خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لیکن پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار عبدالرحمن کھیتران کی قیادت میں بارکھان کے عوام دشمنانِ وطن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ریلی کے اختتام پر شرکاءنے وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعا بھی کی۔
Comments are closed.