گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات چین کے ایکٹنگ سفیر (مسٹر شی یوآن کیانگ) نے بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات چین کے ایکٹنگ سفیر (مسٹر شی یوآن کیانگ) نے بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات، تازہ ترین سیاسی صورتحال اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور بہترین ہمسایہ ہے، مشترکہ خوشحال مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے میگا پراجیکٹ سی پیک کو پورے خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے گیم چینجر کے طور پر سراہا، اس کی تکمیل سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو جائیں گے. گورنر مندوخیل نے بلوچستان میں موجودہ فنی و تیکنیکی اداروں کو اجاگر کرتے ہوئے فنی و تیکنیکی تعلیم پر تعاون کی تجویز پیش کی جو چینی رہنمائی اور مدد سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو بلوچستان کے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں منافع بخش مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی اور موجودہ حکومت کے تحت سرمایہ کاری کیلئے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کا اختتام معززین کے درمیان یادگاری شیلڈز اور تحائف کے تبادلے پر ہوا۔ اخر میں گورنربلوچستان نے ایکٹینگ چائنیز سفیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس سینیٹر داود خان اچکزئی، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور چیئرمین فرینڈز آف چائنا بایزید خان کاسی بھی شریک تھے.
Comments are closed.