وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا ہر عام آدمی ہمارے لیے اہم ہے،

2

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا ہر عام آدمی ہمارے لیے اہم ہے، کیونکہ حکومت کا بنیادی فریضہ عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ انسانی جان بچانے کے لیے حکومت بلوچستان کے تمام وسائل حاضر ہیں، اور اس ضمن میں کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران حکومت بلوچستان نے عام شہریوں کے علاج و معالجے پر 3 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے۔ اس دوران کینسر، گردوں، تھیلیسیمیا، لیور ٹرانسپلانٹ، کڈنی ٹرانسپلانٹ اور دل کے پیچیدہ امراض میں مبتلا 1412 مریضوں کا علاج سرکاری اخراجات پر ممکن بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹرز کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ان کا علاج نہ صرف اندرون ملک کے بڑے طبی مراکز میں کرایا گیا بلکہ بعض مریضوں کو بیرونِ ملک بھی بھیجا گیا تاکہ انہیں معیاری اور بروقت علاج میسر آ سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوامی خدمت حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کے کسی شہری کو علاج کی سہولت کے لیے در در نہیں جانا پڑے گا، اور حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں تک صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بلوچستان حکومت اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ، پرعزم اور متحرک ہے۔ عوام کی خدمت ہی ہماری اصل ترجیح ہے اور اس مشن کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Web Desk

Comments are closed.